the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد

 نسل پرستی کے خلاف مثالی جدوجہد کرنے والے نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات کی تیاریاں ان کے آبائی گاؤں میں جاری ہیں، رسومات کے لئے منڈیلا کی میت کو پریٹوریا سے ان کے گاؤں کونو منتقل کیا جائے گا۔

نسل پرستی کے خلاف تاریخی جدوجہد کرکے امر ہو جانے والے جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن مینڈیلا کی آخری رسومات کی تیاریاں ان کے آبائی گاؤں کونو میں جاری ہیں، پریٹوریا میں میت کو تین روز کے لئے یونین بلڈنگ میں عام دیدار کے لئے رکھا گیا اور اس دوران لاکھوں افراد نے اپنے محبوب رہنما کا آخری دیدار کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

جنوبی



افریقہ کے پرچم میں لپٹے تابوت کو مینڈیلا کے آبائی گاؤں متنقل کردیا، پریٹوریا سے میت کی روانگی سے قبل خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف مذاہب کے افراد نے شرکت کی، نیلسن مینڈیلا کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی، اسی سلسلے میں سینکڑوں پولیس اور آرمی کے اہلکاروں نے تدفین کی ریہرسل کی۔

پریٹوریا کی یونین بلڈنگ میں جہاں مینڈٰلا نے جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر کے طور پر حلف اٹھایا تھا، ان کا مجسمہ نصب کردیا گیا ہے لیکن ابھی مسجمے کے ہاتھوں اور چہرے کو چھپایا ہوا ہے، پیر کو جنوبی افریقی صدر جیکب زوما اس مجسمے کی رونمائی کریں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.